جائیداد خرید اور بیچنے سے پہلے یہ پوسٹ ضرور پڑھیں !
50 لاکھ روپے کی جائیداد خریدنے یا فروخت کرنے سے پہلے یہ ضرور جان لیں!
بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ صرف جائیداد کی قیمت ادا کرنا کافی ہے، لیکن حقیقت میں اس کے ساتھ مختلف سرکاری ٹیکس اور فیسیں بھی ادا کرنا پڑتی ہیں۔
جائیداد کی قیمت کے علاوہ درج ذیلُاخراجات لاگو ہو نگے:
اسٹامپ ڈیوٹی
رجسٹریشن فیس
انتقال (PLRA) فیس
بائیومیٹرک اور دیگر سروس چارجز
FBR ایڈوانس ٹیکس (خریدار پر)
FBR ایڈوانس ٹیکس (فروخت کنندہ پر)
اہم بات:
اگر آپ فائلر ہیں تو ٹیکس کم ہوگا، جبکہ نان فائلر کو کئی گنا زیادہ ٹیکس ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مثال کے طور پر 50 لاکھ کی زمیں پر کیا فرق پڑے کا میں نے فوٹو میں دیا ہے ۔
📌 یاد رکھیں:
سرکاری اخراجات جائیداد کی نوعیت (زرعی، رہائشی یا کمرشل) کے مطابق مختلف ہو سکتے ہیں۔
*بعض صورتوں میں ٹیکس مارکیٹ ویلیو کے بجائے FBR یا DC ویلیو کی بنیاد پر بھی وصول کیا جاتا ہے۔
ہر کیس کے حقائق الگ ہوتے ہیں، اس لیے حتمی رقم رجسٹری سے پہلے معلوم کرنا ضروری ہے!


0 Comments